New session 2024-2025

Starting from 6th March, 2024

Details:

پرائیڈ

پبلک ہائی سکول

محترم والدین !                                                                                                                                                                                        

السلام علیکم!

                پرائیڈ انتظامیہ اللہ تعالٰی کی شکر گزار ہےکہ ایک اور تعلیمی سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ طلبہ و طالبات کی شبانہ روز محنت ، والدین کے بھرپور تعاون اور اساتذہ کرام کی ان تھک  کوشش و لگن نے بچوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ سالانہ امتحان میں پاس ہونے والے تمام طلبہ و طالبات ، معزز والدین اور اساتذہ کرام کو ہماری طرف سے نیک تمناؤں کے ساتھ دلی مبارکباد۔  والدین سے درخواست ہے کہ وہ دی گئی گزارشات پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بہتر تعلیمی نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔

گزارشات:

    ۱. والدین کی شکایات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے لڑکوں کے یونیفارم کی شرٹ اور لڑکیوں کے یونیفارم کی فراک اور قمیص کا کپڑا تبدیل کردیا گیا ہے۔ ریگولر سکول یونیفارم اور سپورٹس یونیفارم خریدتے وقت خیال رکھیے کہ یہ سکول کے مقرر کردہ ڈیزائین ،معیار اور سائز کے مطابق ہو۔ بچوں کو ہمیشہ صاف ستھر ے یونیفارم میں سکول بھیجیں ۔ اُن کی جسمانی صفائی اور بالوں کی تراش خراش کا خاص خیال رکھیں۔

  الف)     لڑکوں کے بال ترشواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے بال سولجر کٹ انداز میں کٹے ہوں۔

   ب)      لڑکیوں کے بال مناسب انداز میں سلجھے ہوئے ہوں۔ بالوں کو باندھنے کیلئے ہیئر بینڈ اور ہیئر پن صرف سیاہ رنگ کی ہی استعمال کریں۔ فینسی قسم کے ہیئر بینڈ اور ہیئر پن، مہندی و نیل پالش ممنوع ہیں۔ کانوں میں چھوٹے ٹاپس اور بالیاں پہنیں جو کانوں کی لو کے ساتھ لگے ہوں۔نیز کانوں میں ایک سے زیادہ ٹاپس یا بالیاں پہننے کی  ہرگز اجازت نہیں۔

 ج)          تمام طلباءسکول کےمنتخب کردہ  باٹا /  سروس سکول شوز  (  اگلاحصہ چوڑا اورتسموں کے ساتھ)پہنیں گے  اور طالبات بھی   منتخب کردہ باٹا / سروس سکول شوز (  اگلا حصہ چوڑا اوربکلز کے ساتھ) پہنیں گی۔ تمام طلباء اور طالبات گیمز پیریڈ کے دِن سپورٹس یونیفارم اور سفید پی ٹی شوز پہن کر آئیں گے۔

    ۲.        نیا تعلیمی سیشن  6  مارچ  2024 ء  بروز بُدھ سے شروع ہو گا۔ اوقات کار صبح 7:30  تا 1:30 بجے ہونگے۔ تعلیمی سال کے آغاز میں ہی بچوں کی کتابوں اور کاپیوں پر پلاسٹک کور چڑھائیں۔طلباء کو ٹرالی بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

   ۳.        بچوں کی کتابیں، کاپیاں، ڈائری ، پنسل، ربڑ اور پین وغیرہ والدین خود روزانہ رات کو چیک کر کے بیگ میں رکھیں تاکہ بچے اگلی صبح کیلئے پر اعتماد انداز میں تیار ہوں ۔

   ۴.        ہوم ورک ڈائری کی اہمیت وافادیت سے ہم سب آگاہ ہیں۔ ڈائری لکھنے سے بچوں میں نظم و ضبط ، احساس ذمہ داری اور باقاعدگی سے کام کرنے کی عادت پیدا ہوتی ہے اور والدین بھی بچے کی روزمرہ نصابی سرگرمیوں سے نہ صرف بخوبی آگاہ رہ سکتے ہیں بلکہ یہ والدین اور اساتذہ کے مابین رابطہ کا اہم ذریعہ بھی ہے۔ والدین روزانہ کلاس ورک، ہوم ورک، ڈائری اور ٹیسٹ ریکارڈ نہ صرف چیک کریں بلکہ ان پر دستخط بھی کریں ۔

   ۵.        اگر اساتذہ آپ کے بچے کی ڈائری پر کوئی پیغام لکھتے ہیں آپ سے سکول آنے اور ملاقات کی درخواست کرتے ہیں تو آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ بچے کے مفاد میں متعلقہ اساتذہ سے  مقررہ اوقات میں ضرور ملاقات کریں تاکہ آپ بچے کی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ رہ سکیں۔

    ۶.  والدین سے گزارش ہے کہ ماہانہ فیس ہر ماہ کی دَس تاریخ تک بینک میں یا آن لائن جمع کروائیں۔ایک ماہ کی فیس جمع نہ کروانے کی صُورت میں بچے کا نام سکول سے خارج کر دیا جائے گااور  کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ نیزسکول آفس میں فیس وصول نہیں کی جائیگی۔

   ۷.       والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنی گوناگوں مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر ’’والدین اساتذہ مشاورتی‘‘ میٹنگ میں ضرور شرکت فرمائیں تاکہ اپنے بچے کی تعلیمی کارکردگی میں کمی و بیشی سے نہ صرف بروقت آگاہ ہوسکیں بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کے بارے میں اقدامات کرسکیں۔ براہ مہربانی ان میٹنگز میں شرکت کے سلسلہ میں مقرر کردہ اوقات کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔

   ۸.        ٹیوٹر کے بغیر بچوں کو گھر میں خود پڑھنے کی عادت ڈالیں، ان کی اردو اور انگلش لکھائی پر خصوصی توجہ دے کر خوشخطی اور معیاری لکھائی کو یقینی بنائیں۔

   ۹.        اپنے بچوں کی صحت اور حفاظت کیلئے لنچ بچوں کو گھر سے دے کر بھیجیں۔ لنچ ساتھ نہ لانے کی صورت میں گھر سے کسی بھی شخص کے ہاتھ بھیجا جانے والا لنچ سکول سٹاف وصول کرنے کا مجاز نہیں ۔ کیونکہ غیر مجاز اور ناپسندیدہ سماج دشمن عناصرکی وجہ سے ایسا کرنا بچوں کی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

   ۱۰.       بچوں کووقت پرسکول بھیجیں کیونکہ سکول کےنظم و ضبط کی پابندی سے زندگی میں نظم و ضبط کی پاسداری کی عادت پختہ ہوتی ہے۔ تاخیرسے سکول آنے والے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا جائیگا۔

   ۱۱.       بچوں کو باقاعدگی سے سکول آنے کی عادت ڈالیں کیونکہ کم عمری میں ڈالی گئی باقاعدگی کی عادت آپ کے بچے کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوسکتی ہے۔ بچوں کو بلاوجہ سکول سے غیر حاضر نہ ہونے دیں۔ بغیر درخواست کے مسلسل دس غیر حاضریوں پر بچے کا نام سکول سے خارج کردیا جائے گا اور سکول میں دوبارہ داخلے کے لئے داخلہ فیس ادا کرناہوگی۔

   ۱۲. الف) طلبا و طالبات کی تعلیمی استعداد کو پرکھنے کیلئے کلاس ٹیسٹ میں ان کی شمولیت نہایت اہمیت کی  حامل ہے۔ جبکہ دیکھا گیا ہے کہ بعض طلبہ ٹیسٹ کےدن غیر حاضر ہوجاتے ہیں۔ لہذا کسی بھی ٹیسٹ میں غیر حاضرہونے کی صورت جرمانہ کیا جائے گا تاکہ بچوں میں غیر حاضری کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

            ب)    جماعت نہم و دہم کے لیے ’’داخلہ امتحان ‘‘  اور  ’’ دہرائی ٹیسٹ‘‘ خاص طور پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان میں طلبہ کی شرکت لازمی ہے۔ ان امتحانات اور ٹیسٹوں میں غیر حاضر ہونے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا۔ لہذا والدین اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول آئیں اور ان کی بورڈ کے امتحان کی تیاری بہتر ہو سکے۔

   ۱۳.       تعلیمی سال کے دوران ہر طالب علم کیلئے  80 فیصدحاضریاں پوری کرنا ضروری ہیں۔ بیماری یا دیگر اشد ضروری وجوہات کیلئے ہر طالب علم کے پاس  20 فیصد چھٹیاں کرنے کی رعایت موجود ہے تاہم ان  20 فیصد چھٹیوں کے علاوہ مزید چھٹیوں کی گنجائش نہیں اور مطلوبہ حاضریاں پوری نہ ہونے کی صورت میں طلبہ سالانہ امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔ لہذا والدین اِس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول آئیں تاکہ وہ کلاس کے تعلیمی معیار کا ساتھ دے سکیں۔

   ۱۴.       جماعت نہم و دہم کے طلبہ کے لیے بورڈ کے امتحان میں ریگولر امیدوار کی حیثیت سے شرکت کے لیے ہر جماعت میں80 فیصدحاضریاں پوری کرنا لازمی ہے۔مطلوبہ حاضریاں پوری نہ ہونے کی صورت میں طلبہ بورڈ کے امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔ لہذا والدین اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے باقاعدگی سے سکول آئیں تاکہ بحیثیت ریگولر امیدوار امتحان میں شریک ہو سکیں۔             

   ۱۵.       بچے کسی بھی تہوار تقریب وغیرہ پر آپس میں تحائف کا تبادلہ نہیں کریں گے اور نہ ہی اساتذہ کو تحائف وغیرہ دیں گے۔

   ۱۶.       اگر کوئی طالب علم معاشرتی اقدار کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کا نام سکول سے خارج کردیا جائے گا۔

   ۱۷.       بچوں کو سکول میں موبائل فون لانے کی اجاز ت نہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دیگر تادیبی کاروائی کے علاوہ موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

سکول اوقات کار

موسم گرما

موسم سرما

مونٹیسوری کلاسز

7:30    بجے              تا               12:10 بجے

8:00    بجے              تا               12:40 بجے

جماعت اوّل  تا  دہم  (X - I)

7:30    بجے              تا               1:30 بجے

8:00    بجے              تا               2:00 بجے

بروز جمعتہ المبارک

مونٹیسوری کلاسز

7:30    بجے              تا               11:00 بجے

8:00    بجے              تا               11:30  بجے

جماعت اوّل    تا     دہم  (X - I)

7:30    بجے              تا               12:00 بجے

8:00    بجے              تا               12:00  بجے

بچوں کو سکول چھوڑنے اور واپسی کے اوقات:

               سکول کھلنے کے مندرجہ بالا مقررہ اوقات سے صرف 30منٹ قبل ہی سیکورٹی سٹاف اور ڈیوٹی اساتذہ سکول میں موجود ہوتے ہیں ۔ لہذا اس سے قبل بچوں کو سکول میں نہ چھوڑیں تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہیں۔ اپنے بچے کو سکول چھوڑتے ہوئے اور لیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے تعاون کریں۔ چھٹی کے وقت اپنے بچے کا نام سکول گیٹ پر اناؤنس کروائیں اور ہارن بجانے سے پرہیز کریں۔

               سکول سے چھٹی ہونے پر بچوں کو جلد از جلد لے جانے کا بندوبست کریں کیونکہ یہ طلبہ و طالبات کے تحفظ اور سلامتی کیلئے از حد ضروری ہے۔ چھٹی ہونے کے 30منٹ بعد تک جن بچوں کو نہ لے جایا جائے گا ان کی نگہداشت کی ذمہ داری سکول انتظامیہ پر عائد نہ ہوگی۔ نیز30منٹ سے زیادہ تاخیر سے جانے والے بچوں کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

   ۱۸.       نئے تعلیمی سال سے ماہانہ فیس کی ادائیگی مندرجہ ذیل فہرست کے مطابق ہو گی:

سالانہ فنڈ

پلے گروپ تا پنجم

ششم تا ہشتم

نہم     ،     دہم

5000/-

6600/-

7000/-

7700/-

نوٹ:-    والدین سے گزارِش ہے  کہ ماہانہ فیس مقررہ وقت سے پہلے ادا کردیں۔ اب آپ سکول فیس Kuickpay کے ذریعے آن لائن بھی ادا کرسکتے ہیں۔

ملاقات کے اوقات:

    Ÿ      سکول وزٹ کرنے والے تمام خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ وہ استقبالیہ پر اپنے کوائف کا اندراج کروائیں۔ یہ اقدام سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر آپکے بچوں کی حفاظت کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ براہِ مہربانی اس سلسلے میں عملے سے تعاون کریں۔

    Ÿ      والدین سے التماس ہے کہ وہ ملاقات کیلئے مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔ مقررہ اوقات کے علاوہ ملاقات کے لئے اصرارآپ کے اور اساتذہ کیلئے مشکلات کا باعث ہے کیونکہ اَساتذہ کلاسز چھوڑ کر آپ کو وقت نہیں دے سکتے۔ ملاقات کے اوقات درج ذیل ہیں۔

پرنسپل    /  کوآرڈ ینیٹر:    روزانہ     10:00   بجے سے    12:00  بجے

    Ÿ      بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کیلئے اَساتذہ کرام سے والدین کا تعاون اشد ضروری ہے۔ نیز دفتر کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کئے جانے والے ہر اطلاع نامہ (Circular)پرعمل پیرا ہونا بھی لازم ہے۔ کسی دشواری یا مسئلہ کی صورت میں دیئے گئے اوقات کار کے علاوہ فون پر ملاقات کا وقت طے کر کے ہی تشریف لائیں۔ شکریہ!

    Ÿ      والدین سےگزارش ہے کہ پرائیڈ سکول    WhatsApp Channel  کو    Follow  کریں۔ آئندہ تمام     Updates  اِسی چینل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ واٹس ایپ لِنک جو کے اسکول سے آپ کو سرکلر میں مل جائے گا.

آپ کا تعاون قابلِ تحسین ہو گا۔

                                                                                                                                             پرنسپل